سندھ میں جرائم کی بیخ کنی کیلیے شاہراہوں پر ’ پیٹرولنگ پولیس‘ متعارف کروانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے 11 مقامات پر سندھ موٹرویز پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس" متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی، ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی، فنانس، سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے مجوزہ پولیس پیٹرولنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد، چیک پوسٹوں کی موجودہ صورتحال، نفری اور حدود و وسائل پر مبنی برینفگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے 11 مقامات پر سندھ موٹرویز پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔ ایم نائن، شہید ذوالفقار علی بھٹو، نادرن بائی پاس، انڈس، لیاری، نیشنل، ایم فائیو، مہران، ٹھٹھہ ٹو مٹھی، حیدرآباد میرپورخاص اور حیدرآباد بدین ہائے ویز شامل ہیں۔ پولیس ہائے وے پیٹرول یونٹ کی قیادت ایک ڈی آئی جی، 3 ایس ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز کریں گے، ڈی آئی جی اور ایک ایس ایس پی حیدرآباد، جبکہ ایک ایس ایس پی کراچی اور ایک سکھر میں تعنیات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ اس منصوبے کا بنیادی اور واحد مقصد صرف جرائم کی روک تھام ہے، شہروں میں لگے کیمروں کی مدد سے جرائم کے خلاف جنریٹ ہونے والے الرٹ سے متعلقہ پولیس سمیت سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول بھی متحرک ہو جائے گی۔ اندرون سندھ میں ہائے ویز پر قائم پولیس چیک پوسٹوں کی بحالی، پیٹرولنگ گاڑیوں اور نفری کی تعداد اور دیگر انتظامات پر مبنی تجاویز برائے منظوری سندھ حکومت کیلئے تیار کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ کا مقصد جرائم کے خلاف پولیس رسپانس کو ہائے ویز تک وسعت دینا اور مؤثر بنانا ہے، چوری شدہ گاڑیوں کی منتقلی کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنا اور شہریوں کو محفوظ گزرگاہیں فراہم کرنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیٹرولنگ پولیس ڈی آئی جی ہائے ویز جائے گی
پڑھیں:
ایمنسٹی کا اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام: تہران جیل پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ
پیرس: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایوین جیل پر کئے گئے فضائی حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ فضائی حملہ گزشتہ ماہ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران کیا گیا تھا، جس کی اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے۔ ایرانی حکام کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے۔
ایمنسٹی کے مطابق، یہ حملہ نہ صرف سیاسی قیدیوں کو رکھنے والی جیل پر کیا گیا بلکہ انتظامی عمارت کے کئی حصے بھی تباہ ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں انتظامی عملہ، سیکیورٹی گارڈز، قیدی، ملاقات کو آئے ہوئے رشتہ دار اور قریب رہائش پذیر عام شہری شامل ہیں۔
تنظیم نے کہا کہ "ایوین جیل کسی طور بھی قانونی عسکری ہدف نہیں تھی" اور دستیاب ویڈیو شواہد، سیٹلائٹ تصاویر اور عینی شاہدین کی گواہیوں کی بنیاد پر یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا۔
ایمنسٹی نے واضح کیا کہ "اس حملے میں جیل کے چھ مختلف مقامات کو شدید نقصان پہنچا، جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔"
واضح رہے کہ یہ حملہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے شروع کی گئی بمباری مہم کا حصہ تھا۔ حملے کے وقت جیل میں 1,500 سے 2,000 قیدی موجود تھے جن میں فرانس کے دو شہری سیسل کوہلر اور جیک پیرس بھی شامل تھے، جن پر جاسوسی کا الزام تھا۔