چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سنے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا ہے اور وہاں قیدیوں کے مسائل سنے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے دورے کے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا کیا اور قیدیوں کو میسر صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کا یہ دورہ جیل ریفارمز پالیسی کا حصہ تھا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے ملاقات کی جس میں ٹانک اور وزیرستان سے ضلعی عدلیہ کے ججز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اصلاحات ترجیح ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لئے درست موقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ کی ساکھ برقرار رہے۔