نیوزی لینڈکی بنگلادیش کو شکست، دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے پہلےکھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دونوں گروپ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی تھی۔پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ضروری تھا کہ آج کے میچ میں بنگلادیش نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے، اس کے علاوہ ضروری تھا کہ بھارت بھی نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے۔
پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ بھی بڑے مارجن سے جیتنا تھا۔آج کے میچ کے نتائج نے پاکستان اور بنگلادیش کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے جب کہ بھارت اور نیوزی لینڈ گروپ اے سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیوزی لینڈ سیمی فائنل
پڑھیں:
قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ 8روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے،سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔