ملائیشیا جانے والی گداگری میں ملوث خاتون آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) امیگریشن نے گداگری میں ملوث خاتون کو ملائیشیا جانے سے قبل آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کاروائی میں ملائشیاء جانے والی نسرین چناء نامی خاتون کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن کلئیرنس کے دوران خاتون مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون مسافر کو قطر میں گداگری میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
ایک اور کارروائی میں ابوظہبی سے کراچی پہنچنے والے محمد اعظم نامی مسافر سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر سال 2024 میں سیالکوٹ ائرپورٹ سے ورک ویزا پر متحدہ عرب امارات گیا تھا۔ مسافر عامر کریم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا۔ ایجنٹ نے مسافر کو 35 لاکھ روپے کے عوض یورپ بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ نے مسافر کو ورک ویزا، اوورسیز ایمپلائمنٹ اسٹیکر اور امارات کا ٹکٹ فراہم کیا۔ یو اے ای پہنچنے پر ایجنٹ نے مسافر کا پاسپورٹ لے کر اس پرجعلی ویزہ چسپاں کردیا۔ابو ظہبی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مشکوک ویزا کی بنیاد پر مسافر کو گرفتار کرلیا۔
مسافر کوایک ماہ تک حراست میں رکھا گیا جس کے بعد اسے ڈی پورٹ کر کے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ مسافروں کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو
پڑھیں:
کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔
ذرائع خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سویرا سے متعلق منظر عام پر آنے والی آخری سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس کے ساتھ اس کا چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔
تفتیش کاروں نے سویرا کے چھوٹے بھائی کا بیان لیا ہے جس کے مطابق وہ اور سویرا چیز لینے گئے تھے جس کے بعد واپس گھر آگئے تھے۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ چھوٹے بھائی کے بیان کے مطابق سویرا گھر آنے کے بعد دوبارا گھر سے نکلی اور لاپتا ہوگئی۔
تفتیش کاروں نے سویرا کی رہائشی گاہ اور اطراف میں متعدد گلیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا تاہم اطراف کی گلیوں سے سویرا کی کوئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے سویرا کے رشتے دار کی ڈی این اے رپورٹ حاصلِ کرنے کے لیے سیمپل لیب بھیجا ہے۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم مختلف پہلووٴں پر کام کر رہی ہے اور اب تک پولیس نے 12 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس نے سویرا کے بھائی کا بھی بیان لیا ہے اور ورثاء سے بھی ملاقات کی ہے۔