Jang News:
2025-04-26@01:56:19 GMT

اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع

اعظم خان سواتی—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کر دی۔

اعظم خان سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں درخواست ضمانت پر جج منظر  علی گل نے سماعت کی۔

ڈی ایس پی لیگل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔

سنگجانی جلسہ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منظور

لاہورہائی کورٹ نے سیاسی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ریکارڈ کے مطابق تو تفتیش مکمل ہو چکی ہے، تفتیشی افسر کہاں ہیں؟

ڈی ایس پی لیگل نے جواب دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔

عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر جناح ہاؤس کا ریکارڈ پیش کریں۔

اے ٹی سی لاہور نے اعظم سواتی کو 11 مارچ سے پہلے تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 12 فروری کو تفتیش کے لیے کیوں نہیں گئے؟

عدالت نے کہا کہ آپ بحث کریں 10منٹ میں فیصلہ کر دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم خان سواتی کی عدالت نے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف دائر توہین عدالت کیس کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے قائد حزب عمر ایوب اور شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی بھی توہینِ عدالت درخواست بھی کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس راجہ انعام امین منھاس کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے۔

عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔

درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانا عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17 افراد پر فرد جرم عائد کر دی
  • کے پی: بلدیاتی نمائندوں کو 3 سال توسیع دینے کی درخواست، وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی
  • سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس کل سماعت کے لیے مقرر
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد
  • راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا