مری میں آج برفباری کا امکان، سیاحوں کی آمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
ملکۂ کوہسار مری میں ہلکی بارش کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی۔
محکمۂ موسمیات نے مری میں آج برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
آسمان سے گرتے روئی کے گالوں کا حسین نظارہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔
مری میں متوقع برف باری کے پیشِ نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔
مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخلبرفباری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری پہنچنا شر و ع ہوچکے ہیں۔
ادھر مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا۔
اس سسٹم کے تحت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری ہے۔
چمن سمیت گرد و نواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں ژالہ باری تو کہیں برف باری ہو رہی ہے۔
بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور، ملتان، چیچہ وطنی اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کے تحت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا ا مکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل سندھ کے شہروں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 3 افراد زخمی
بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے، بیشتر گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس کر رہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں مسلسل دو گھنٹے کی شدید بارش سے ملاکنڈ روڈ پر بارش کا پانی سیلاب کی طرح بہنے لگا۔ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے، بیشتر گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس کر رہ گئیں۔ شدید بارش کی وجہ سے تخت بھائی شہر میں ایک بوسیدہ دکان کی چھت گر گئی، جس کے باعث تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی بارش کے پانی میں پھنس گئی، جس کی وجہ سے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تحصیل ستم اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وچ خوڑ میں شدید طغیانی آگئی۔ شدید بارش سے رستم بونیر روڈ سڑک پر بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ دیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تاہم، ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، موسلادھار بارش سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔