وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی کے بعد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اور ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق ملزم ملک مبین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹس کیں تھیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے آن لائن دھوکا دہی اور فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
حکام نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
سینئر سول جج کریمنل ڈویژن نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔