سعودی عرب(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے ورکنگ آورز میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کے لیے کام کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کی کمی کا اعلان کیا ہے،اس سے قبل اتھارٹی فارگورنمنٹ ہیومن ریسورسز نےسرکاری ملازمین کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کیا تھا

جس کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ہونگے،جبکہ جمعہ کو کام کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا،اور دوپہر 12 اختتام پذیر ہوگا۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ کو دنیا بھر میں زیادہ تر مسلمان روزہ رکھیں گے۔

جارح مزاج بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا اعلان

پڑھیں:

نوازشریف، مریم نواز سے سفیر امارات کی ملاقات، اشتراک کو وسعت دینے کے خواہاں: وزیراعلیٰ

لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر برادرانہ باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے صدر یواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے یو اے ای کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے۔ پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔ پنجاب بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لئے کردار قابل تحسین ہے۔ اپنے ’’آہنی بھائی‘‘ کو سلام  پیش کرتے ہیں۔ پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں۔ پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے۔ پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد، تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے۔ پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی، ماحولیات، زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ مریم نواز نے رحیم یار خان کے علاقے شیخانی پولیس چوکی پر کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں 5 ایلیٹ فورس جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور شہید اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔ پنجاب پولیس کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر عوام کی حفاظت کا حق ادا کیا۔ پولیس شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت پنجاب ہمیشہ ساتھ ہے۔’’ایکس‘‘ پر پوسٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں سموگ کے سد باب کیلئے جدید اور مؤثر ٹیکنالوجی کے استعمال میں پیشرفت جاری ہے۔ دنیا کا پہلا آزمودہ ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی سموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ چکا ہے۔ جدید فوگ کینن باریک پانی کی دھند سے خطرناک فضائی ذرات 2.5PM اور 10PM کو زمین پرگرا کر ہوا صاف کرتے ہیں۔ اینٹی سموگ گنز لاہور میں نصب ایئر کوالٹی نیٹ ورک اور ماحولیات تحفظ فورس سے منسلک ہوں گی۔ آلودگی کی شدت بڑھنے پر اینٹی سموگ گنز خود کار طور پر فعال ہوجائیں گی۔ اینٹی سموگ گنز سسٹم سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز، کیو آر کوڈڈ بھٹہ خشت اور اے آئی ٹریکنگ سسٹم سے منسلک ہوگا۔ اینٹی سموگ گنز ماحولیات کے تحفظ کیلئے انقلابی قدم ہے۔ ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شمولیت کے ساتھ سموگ کے خلاف جنگ جیتیں گے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کیلئے خواتین فورسز میں شامل ہوئیں۔ 53 باہمت خواتین کو بارڈر ملٹری پولیس کا حصہ بنا لیا گیا۔ خواتین تربیت‘ ٹریننگ کے بعد ذمے داریوں پر تعینات ہوں گی۔ قبائلی خواتین کا فورس میں بھرتی ہونا ناممکن تھا جو ممکن بنا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لڑاکا طیارہ بنانیوالی کمپنی کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال، پیداوار متاثر
  • بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
  • پنجاب کے 40 ریلوے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی سروس، اعلان ہوگیا
  • ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پور احق ہے، شہباز شریف
  • ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پوراحق حاصل ہے؛وزیراعظم شہبازشریف
  • سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
  • اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے اپنا سفارتی عملہ واپس کیوں بلا لیا؟
  • پی سی بی کا بڑا اعلان
  • نوازشریف، مریم نواز سے سفیر امارات کی ملاقات، اشتراک کو وسعت دینے کے خواہاں: وزیراعلیٰ
  • پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا