رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم کے حوالے سے خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر نے رمضان المبارک کے دوران کراچی میں موسم کے حوالے سے کہا کہ رمضان کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا جبکہ آخری عشرے میں شدید گرمی پڑے گی اور میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں رواں ہفتے مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہوگا لیکن کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔دوسری ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں دو دن سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
مانسہرہ اوراس کے گرد و نواح میں بارشِ اوربالائی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے، شوگراں میں دوانچ اور کاغان میں چارانچ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی۔اسلام آباد میں وقفےوقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، کچھ علاقوں میں بوندا باندی
شہر قائد کا موسم جزوی ابرآلود ہے جب کہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب کلفٹن اورملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوسرے روز بھی شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، سمندری ہواؤں کی کی زیادہ سے زیادہ رفتار35 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔
گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں دیہی سندھ کے اضلاع میں موسم بدستور گرم رہنے کی توقع ہے
وسطی/ بالائی سندھ میں گرمی کی لہر کل تک برقرار رہ سکتی ہے۔