Express News:
2025-06-11@23:15:17 GMT

راولپنڈی کے گھر سے 10 لاکھ مالیت کے 2 بیش قیمت کتے چوری

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

 راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کے علاقے مسے  اعلی نسل کے دو بیش قیمت جرمن شیفرڈ کتے چوری ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کی حدود میں ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس کے دوران ملزمان اپنے ساتھ 10 لاکھ مالیت کے دو بیش قیمت جرمن شیفرڈ نسل کے نسلی کتے بھی ساتھ لے گئے۔

چوری کی واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او واہ صدر محسن شاہ کی سربراہی میں پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ سیف عرف سیفی سمیت سمیع اور سانول کو گرفتار کرکے دونوں کتے۔ موٹر سائیکل ایک ایل ای ڈی اور ساڑھ اٹھارہ ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی۔

 حکام کا مزید کہناتھاکہ کہ  ملزمان نقب زنی اور منشیات کے مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ہیں جن کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں مضبوط چالان کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطاب آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 61 ڈالر کم ہوکر 3339 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید
  • گھر سے 1 کروڑروپے، 80 تولہ سونا چوری، واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا، ویڈیو سامنے آگئی
  • سکھر:چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں،سپر اسٹور لوٹ لیا گیا
  • سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
  • راولپنڈی: کمسن گھریلو ملازمہ کے قاتل میاں بیوی کو رہائی مل گئی
  • عیدپر راولپنڈی میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ 
  • ڈیفنس فیز 8 میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر
  • راولپنڈی میں خونی واردات: سوئے ہوئے باپ اور دو بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
  • راولپنڈی میں لرزہ خیز واردات؛ باپ کو 2 بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتاردیا گیا
  • کراچی، کار چوری کی فوٹیج سامنے آگئی