ایڈوب کیجانب سے پہلی بارموبائل فون صارفین کیلئے مفت فوٹوشاپ ایپ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ایڈوب نے اعلان کیا کہ وہ پہلی بار اپنے فوٹوشاپ ایپ کو موبائل فونز پر متعارف کروا رہا ہے، جس میں ایک مفت اور دوسرا ادائیگی والا ورژن بھی پیش کیا جائے گا۔
ایڈوب کا ڈیجیٹل امیج سافٹ ویئر 1990 میں پہلی بار ریلیز کیا گیا تھا، یہ اب اتنا معروف ہوچکا ہے کہ اب اس کا استعمال فوٹوز کی ایڈیٹنگ کا حصہ بن چکا ہے اور اس کا سب سے کم قیمت والا ورژن پہلے ایپل کے آئی پیڈ کے لیے 9.
حکام نے بتایا کہ اب ایڈوب نے ایپل کے آئی فون کے لیے مفت ورژن جاری کیا ہے، جبکہ اینڈرائیڈ ایپ بھی جلد دستیاب ہوگی، ایڈوب ایک پریمیم ورژن پیش کرے گا جس کی قیمت 7.99 ڈالرز فی ماہ ہوگی، جس میں مزید خصوصیات شامل ہوں گی، جیسا کہ زیادہ کلاؤڈ اسٹوریج تک رسائی اور ویب بیسڈ فوٹو شاپ ورژن، جو بڑے اسکرینز پر ایڈیٹنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب ایپل اور الفابیٹ کی گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹمز نے مفت میں فوٹوشاپ کی کئی طویل مدتی خصوصیات کو نقل کیا ہے، جیسا کہ تصویر کے رنگوں کو ایڈجسٹ کرنا یا کچھ خلل ڈالنے والی اشیاء کو ہٹانا شامل ہے۔
ایڈوب کا تخلیقی پیشہ ورانہ سافٹ ویئر ابھی بھی اس کی فروخت کا نصف سے زیادہ حصہ بناتا ہے، اس وقت جب کمپنی نے دسمبر میں 2025 کی آمدنی کی پیشگوئی کی تھی، جو وال اسٹریٹ کی توقعات سے کم تھی۔
ایڈوب کی تخلیقی پیشہ ورانہ ایپس کی پروڈکٹ مارکیٹنگ کی نائب صدر نے کہا کہ کمپنی کا فوکس نوجوان صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے، جن کے فون ان کے بنیادی کیمرہ اور ایڈیٹنگ ڈیوائس ہیں، جب انہیں فون کے آپریٹنگ سسٹم سے زیادہ ٹولز کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مفت ورژن میں بھی فوٹوشاپ ایپ میں خصوصیات ہوں گی جیسا کہ تصویرکو مختلف تہوں میں تقسیم کرنا، اس کے کچھ حصوں کو ماسک کرنا اور متن شامل کرنا شامل ہے، جنہیں پوڈ کاسٹ کے کور شاٹس، اسٹریمنگ میوزک پلے لسٹس یا یوٹیوب ویڈیوز کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سبرا منیم نے کہاکہ ”ہم نے اپنے ہدف صارفین کے ساتھ براہ راست ٹیسٹنگ میں بہت وقت اور توانائی صرف کی، جو کہ اگلی نسل کے تخلیق کار ہیں جو اپنا زیادہ تر کام اپنے فون پر کرتے ہیں۔ یہ ان کی ذاتی تخلیقی صلاحیت کا اظہار کرنے کا طریقہ ہے، اور ایپلی کیشن واقعی ان کے لیے بنائی گئی ہے۔“
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔