کراچی:

سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوئی سدرن گیس کمپنی کے اوقات گیس کی بجے تک رہے گی

پڑھیں:

ایران اسرائیلی کشیدگی ، خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا  ۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کےقیمت 1.56 ڈالر یا 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.42 ڈالر یا تقریباً 2 فیصد اضافے کے ساتھ 73.19 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ابتدائی تجارت کے دوران 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، تاہم اتار چڑھاؤ کے بعد قیمتیں کچھ نیچے گئیں لیکن بعد میں دوبارہ بڑھ گئیں۔اگرچہ تیل کی فراہمی میں کوئی نمایاں رکاوٹ نہیں آئی۔
تجزیہ کار اولے ہینسن کے مطابق مارکیٹ کو زیادہ تشویش آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل میں خلل سے ہے، لیکن اس کا خطرہ بہت کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو آمدن کے نقصان کا سامنا ہو گا اگر یہ راستہ بند ہوتا ہے، جبکہ امریکا چاہتا ہے کہ تیل کی قیمتیں اور مہنگائی دونوں کم رہیں۔
آبنائے ہرمز کے قریب دو تیل بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے اور ان میں آگ لگ گئی تھی ، جس سے اس علاقے میں تیل اور ایندھن کی فراہمی میں لاحق خطرات مزید اجاگر ہوئے، خاص طور پر جب سے الیکٹرانک مداخلت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
خلل کے امکانات کے باوجود، تیل کی فراہمی کی صورتحال اب بھی اطمینان بخش دکھائی دیتی ہے، کیونکہ طلب میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں عالمی تیل کی طلب کا تخمینہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 20,000 بیرل یومیہ کم کر دیا، جبکہ فراہمی کا تخمینہ 200,000 بیرل یومیہ بڑھا کر 1.8 ملین بیرل یومیہ کر دیا  ۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں جاری صیہونی منظم نسل کشی مہم کے دوران مزید 69 فلسطینی شہید
  • ایلون مسک کا خلائی راکٹ دھماکے سے پھٹ گیا
  • ملک بھر میں  پری مون سون بارشیں کب شروع ہورہی ہیں؟ شہری تیار رہیں!
  • ملک بھر میں پری مون سون بارشیں کب شروع ہورہی ہیں؟ شہری تیار رہیں!
  • بینکوں کی جانب سے ایف آئی اے کو مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی نہ ہونے کا انکشاف
  • نائب وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم
  • محرم الحرام میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، محمد یوسف
  • کے الیکٹرک کی خرابی کے باعث کراچی کے کئی علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل
  • ایران اسرائیلی کشیدگی ، خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • عمران خان سیاسی قیدی ہیں، رہائی کیلئے تحریک جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ پختونخوا