وزیرِ اعظم کا دو روزہ دورہءِ ازبکستان مکمل، اسلام آباد روانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنا دو روزہ سرکاری دورہءِ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔
ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو الوداع کیا.
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
وزیرِ اعظم نے ازبکستان میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی. وزیرِ اعظم نے ازبکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر شوکت مرزیایوف کے ازبکستان کی ترقی کے ویژن کی تعریف کی.
وزیرِ اعظم کی اپنے دورے کے دوران ازبک صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے دوطرفہ ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے، علاقائی روابط کے فروغ کیلئے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے پر عملدرآمد پر اتفاق ہوا. دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا بھی تبادلہ ہوا.
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا
وزیرِ اعظم اور ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور ازبکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مزید فروغ پر زور دیا. وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد نے صدر شوکت مرزیایوف کی جانب سے ظہرانے میں بھی شرکت کی.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اور پاکستان
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔