لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف زرداری کی لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ارکان اسمبلی نے صدر کو بتایا کہ بیورو کریسی ہماری بات نہیں سنتی، ایک ایڈیشنل سیکرٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی سنتا ہی نہیں، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر تو کیا، اسسٹنٹ کمشنر بھی ایڈیشنل سیکرٹری کی بات نہیں سنتا۔
صدر زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے عوامی مسائل کاحل بلدیاتی الیکشن ہے۔ صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور ہمیں عوام کی جنگ لڑنی ہے۔
صدر آصف زرداری نے اس موقع پر سوال کیا کہ جنوبی پنجاب میں بجلی اور گیس کی قلت کہاں پر ہے؟ انھوں نے کہا کہ پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ اور بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔
ارکان اسمبلی نے صدر کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے کام فوری ہوتے ہیں، انہیں تبادلوں سمیت ہر کام کے فوری آرڈر دیے جاتے ہیں۔
ارکان اسمبلی نے شکایت کی کہ اربوں کا بجٹ لاہور پر لگا دیا، باقی پنجاب ایک طرف ہے، یہ کونسا میرٹ ہے؟ ماضی کی طرح ایک ضلع کو پروموٹ کیا جا رہا ہے، باقی اضلاع میں احساس محرومی ہے۔پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ صرف لاہور کے عوام کے لئے اربوں روپے لگا کر ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا گیا، پنجاب میں کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں، ہر جگہ کسان پس رہا ہے۔
ارکان کا کہنا تھا کہ ہم جیت کر ایوان میں آئے لیکن ہمارے کام نہیں ہوتے۔ ہمارے ہی حلقے میں ن لیگ کے لوگوں کے کام ہو رہے ہیں۔
ذرائع نے صدر آصف زرداری کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے کہاکہ آپ سب کے تحفظات جائز ہیں، ہم ان کو جلد حل کروائیں گے، ہم نے ہمیشہ ملک وعوام کی جنگ لڑی ہے۔صدر نے کہا کہ ہمیں پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا ہوگا، ہر فورم پر اس کی نشاندہی کرچکا ہوں، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی متاثر کن ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں، سلیم حیدر کا کام غلطی کی نشاندہی اور ایکشن لینا ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔

ایلون مسک کی کینیڈین شہریت ختم کرو، مہم چل پڑی، لاکھوں لوگوں نے دستخط کردیے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بلدیاتی الیکشن ارکان اسمبلی انھوں نے کہا نے کہا کہ بتایا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان

وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، ویڈیو سامنے آگئی
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
  • مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟