انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، فخر زمان نے واضح اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں نہ کہیں اور جارہا ہوں، اس حوالے سے محض افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
فخر زمان نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میں نے کافی پلاننگ کی تھی، کیوں کہ یہ ایونٹ میرے لیے لکی ثابت ہوتا ہے اور میرا پسندیدہ فارمیٹ بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دیے جانے کے باوجود میں نے ٹریننگ شروع کردی تھی، لیکن ایک بار پھر انجرڈ ہوگیا جب ٹیم کو میری ضرورت تھی۔
قومی بیٹر نے کہاکہ آؤٹ ہونے کے بعد جب ڈریسنگ روم میں گیا تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، میرے بیٹے نے بھی اس پر مجھ سے سوال کیاکہ کیا آپ کو بہت زیادہ درد ہورہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ میں جسم میں درد اور فریکچر کے باوجود بھی کھیلا ہوں، لیکن اس بار جب مجھے درد ہوا تو اندازہ ہوگیا تھا چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ ہوگیا ہوں۔
فخر زمان نے اگر چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں اوپننگ کرتا تو نتائج مختلف ہوتے، بہت زیادہ درد ہونے کے باوجود بھی اسی لیے فیلڈ میں گیا کہ مجھے اوپن کرنے کا موقع مل جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے تین ہفتے بعد ٹریننگ کرنے کا مشورہ دیا ہے، انشااللہ ایک مہینے بعد کرکٹ میں واپس آجاؤں گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں سکتا کہ اگر بھارت کے خلاف میچ میں ہوتا تو کیا کرتا، کیوں کہ اب ہم ہار چکے ہیں۔
فخر زمان نے کہاکہ بڑے ہدف کے تعاقب میں ہمیشہ کھل کر کھیلنا پڑتا ہے، میں ہمیشہ میچ کی صورت حال کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ون ڈے، ٹی20 اور ٹیسٹ تینوں فارمیٹس میں کھیلنا چاہتا ہوں، میرا فیورٹ نمبر اوپننگ کرنا ہے، تاہم جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی اسی حساب سے دستیاب ہوں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انجری اہم اعلان جارح بیٹر چیمپیئنز ٹرافی ریٹائرمنٹ فخر زمان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہم اعلان جارح بیٹر چیمپیئنز ٹرافی ریٹائرمنٹ قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی انہوں نے کہاکہ کہ میں
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔
کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔
عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Post Views: 1