صنعتی شعبے کا بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخ فوری طور پر 26 روپے فی یونٹ کیے جائیں تاکہ صنعتوں کی بقا اور ملکی معیشت کو استحکام مل سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے زیادہ نرخ صنعتی پیداوار، روزگار کے مواقع اور کاروباری استحکام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان کی صنعتیں عالمی سطح پر مسابقتی حیثیت کھو رہی ہیں۔
جنید نقی نے کہا کہ حکومت فوری اقدامات کرے اور بجلی کی لاگت کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائے۔ آئی پی پیز کے از سر نو معاہدوں سے حاصل ہونے والے فوائد کو براہ راست صارفین تک منتقل کیا جائے۔ اگر بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی نہ کی گئی تو صنعتوں کی بندش، بے روزگاری میں اضافہ اور معاشی بحران جیسے مسائل جنم لیں گے، جو ملک کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے سیکورٹی ڈپازٹ میں 2600 فیصد اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صنعتی صارفین پر بلاجواز مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ صنعتی صارفین پہلے ہی 99 فیصد بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں، ایسے میں اس قدر غیر ضروری اضافے کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے نیپرا کی جانب سے دسمبر اور جنوری کے منفی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 3 سے 4 روپے فی یونٹ کی کٹوتی کو مطلوبہ حد سے کم، غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ نیپرا نے بغیر کسی باضابطہ فیصلے کے کراچی کی صنعتوں سے ان کا جائز ریلیف چھین لیا ہے، جو شفافیت اور منصفانہ ریگولیٹری عمل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ یہ غیر مجاز کٹوتیاں فوری طور پر واپس لی جانی چاہئیں تاکہ کراچی کی صنعتوں کو ان کا حق مل سکے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ فوری طور پر 26 روپے فی یونٹ کیے جائیں تاکہ صنعتیں بحران سے نکل سکیں، سیکورٹی ڈپازٹ میں 2600 فیصد اضافہ واپس لیا جائے، منفی فیول ایڈجسٹمنٹ کے مکمل فوائد صارفین تک پہنچائے جائیں اور شفاف و منصفانہ ریگولیٹری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے حکومت اور ریگولیٹری اداروں پر زور دیا کہ وہ صنعتوں کے تحفظ کے لیے فوری اصلاحات نافذ کریں۔ پاکستان کی صنعتیں پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں، اگر بجلی کے نرخوں میں کمی نہ کی گئی تو برآمدات، روزگار اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ توقع ہے حکومت اس معاملے پر فوری اور فیصلہ کن اقدام کرے گی تاکہ صنعتی شعبہ تباہی سے بچ سکے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان فوری طور پر انہوں نے فی یونٹ بجلی کے
پڑھیں:
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا، 3 ہفتے سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد بھی بجلی کی قیمت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی۔
وزیراعظم نے 3اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7روپے 41روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب تک مجموعی طور پر بجلی 4.97روپے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 1.36روپے فی یونٹ کمی کی گئی جبکہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی1.90روپے فی یونٹ سستی کی گئی۔پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت 1.71روپے فی یونٹ کم کی گئی۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں ڈسکوز مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کراچکی ہیں، ڈسکوزکی درخواست پر نیپرا کل سماعت کریگا۔
ڈسکوز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 51 ارب 93 کروڑ 30 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی ہے، تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کتنی سستی ہوگی ؟فیصلہ نیپرا کرے گا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق رواں ماہ کے بلوں میں ریلیف دیاجا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کا سیکٹرآئی 12کا اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کا سیکٹرآئی 12کا اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم بھارت کا فرانس سے مزید 26رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلئے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھارتی شہریوں کے واہگہ بارڈرسے واپس جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم