سابق آسٹریلوی کپتان کا ویرات کوہلی کے حوالے سے بڑا بیان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے طور پر یاد رکھے جانے کے لیے خود کو بھرپور موقع دیں گے۔
اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں ناقبلِ شکست 100 رنز کے بعد ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر آگئے جبکہ 50 اوور فارمیٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔
تیز ترین 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے ویرات کوہلی، دوسری پوزیشن کے لیے کمار سنگاکارا سے 149 رنز جبکہ پہلی پوزیشن کے لیے سچن ٹینڈولکر سے 4341 رنز پیچھے ہیں۔
آئی سی سی ریویو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ویرات جیسے کھلاڑی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ یہ ریکارڈ بنانے کے بعد ان کے عزائم بلند ہوں گے۔ اب جب ان سے آگے صرف دو کھلاڑی اور ہیں تو وہ اپنا نام سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے طور پر درج کرانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بات ان میں رنز کی بھوک کی ہے تو فٹنس کے اعتبار سے وہ ہمیشہ کی طرح اس حوالے سے سخت محنت کرتے ہیں۔ اگر ان میں طلب ہے تو ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی کے لیے
پڑھیں:
گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس
وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی ساخت اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں ایکٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا جس میں اس ایکٹ اور محکمہ برقیات کے حوالے سے تفصیلی غور خوص کیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے تشکیل پانے والے بورڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بورڈ کے قیام کا مقصد گورننس اور گلگت بلتستان میں موجود بجلی پیدا کرنے والے مواقع سے استفادہ حاصل کرنا ہے تاکہ گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے اور بجلی کی پیداوار اور بلات کی وصولی میں آسانی پیدا ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی ساخت اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں ایکٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا جس میں اس ایکٹ اور محکمہ برقیات کے حوالے سے تفصیلی غور خوص کیا جائے گا جس کے بعد ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس ایکٹ میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز مرتب کرے گی۔