وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزرا کی تقریب حلف برداری کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وفاقی کابینہ میں توسیع کا معاملہ، نئے وزرا کی تقریب حلف برداری کل شام 5 بجے ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، انتظامات مکمل کر لیے گئے، تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں توسیع کا معاملہ، نئے وزرا کی تقریب حلف برداری کل شام 5 بجے ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، انتظامات مکمل کر لیے گئے، تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری ہو گئے۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، خالد مگسی، مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو وزیر صحت لگائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے کا قلمدان تفویض کیا جائے گا، خالد مگسی کو مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت ملے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حلف برداری کی تقریب
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کو بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کیسز کی سماعت سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روک دیا۔ عدالت نے سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا جب کہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی۔ دوسری جانب اس فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سنگل بینچ اور ڈویژن بینچ میں کیسز کی سماعت سے روک دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 17 ستمبر سے 19 ستمبر کے لیے ججز کا جو نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا اس میں کیسز کی سماعت کے لیے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نام شامل نہیں ہے۔