Express News:
2025-09-18@01:43:27 GMT

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں چھری مار کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 11 اے میں چھری مار کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

ایس ایچ اورسرجانی ٹاون غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر11 اے میں واقع گھر میں چھری کے وار لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس جب مذکورہ گھر پہنچی تو جاں بحق شخص کی لاش گھر کے دروازے پر پڑی تھی۔

پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالعلیم ولد عبدالکریم سے ہوئی۔مقتول سرجانی سیکٹر 11 اے کارہائشی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ قتل کا واقعہ ہے۔مقتول سرجانی میں اپنے بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق  مقتول کا کسی بات پر بہنوئی اور بہن سے جھگڑا ہوا تھا ۔اس دوران گھر میں موجود کسی فرد نے گھریلو چھری عبدالعلیم کو مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کے بعد مقتول کے بہن اور بہنوئی  گھر سے فرار ہیں ۔پولیس کو شبہ ہے کہ اس  قتل میں جاں بحق عبدالعلیم کے بہن اور بہنوئی  ملوث ہوسکتے ہیں۔

پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیاہے ،پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور بہن

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • کراچی، 11 سالہ بچی کے قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد
  • بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی  تعینات