توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے عدالتی عملہ نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل نہیں ہوئی اورابھی آگاہ کیا گیا ہے کل توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت نہیں ہو گی۔
قبل ازیں گزشتہ روز عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔
ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی آج پاکستان آمد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت توشہ خانہ
پڑھیں:
صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، یکم صفر المظفر اتوار کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کے علاقے کوہسار میں واقع وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے بھی آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔