رمضان المبارک 1446ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری کل 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی،زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔خیال رہے کہ بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، زکوٰۃ وعشرآرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوںگے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عوامی ایکشن کمیٹی کا سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین، شاکر قراقرمی اور میر بابر کی گرفتاری، شبیر مایار کی نظر بندی اور نمبردار جاوید کے قتل کے خلاف 21 نومبر بروز جمعہ پورے جی بی بالخصوص گھڑی باغ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں احسان علی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں غیر قانونی طور پر آئین اور گورننس آرڈر سے متصادم جج کی تعیناتی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا اور اس فیصلے کو آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے سے تعبیر کرتے ہوئے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین، شاکر قراقرمی اور میر بابر کی گرفتاری، شبیر مایار کی نظر بندی اور نمبردار جاوید کے قتل کے خلاف 21 نومبر بروز جمعہ پورے جی بی بالخصوص گھڑی باغ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے لئے انتخابات میں ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ نہ لینے پر اتفاق ہوا، البتہ تمام عہدیداران کو یہ حق حاصل ہوگی کہ وہ اپنی پارٹی یا الائنس کی شکل میں انتخابات میں حصہ لیں جس کی اخلاقی سپورٹ کی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں گلگت بلتستان سطح پر جلد از جلد یوتھ کنونشن بلانے پر اتفاق ہوا اور اس سلسلے میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو جلد از جلد تاریخ کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی ایکشن کمیٹی کا سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
  • رمضان المبارک اور عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
  • سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025 متفقہ طور پر منظور
  • میرپورخاص، خواتین پر تشدد کے واقعات روکنے کیلیے اجلاس
  • سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025متفقہ طور پر منظور
  • سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری، نئے رولز 2025 متفقہ طور پر منظور
  • آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش ہوگا
  •  آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے آج سینیٹ میں پیش ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری  
  • کوئٹہ، ایپکس کمیٹی کا اجلاس، سونے کی اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • کوئٹہ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، لیویز آڈٹ رپورٹ کا جائزہ