سعودی عرب: پاکستان ایمبیسی میں یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ سعودی حکام سمیت اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے غیر ملکی سفیروں اور ملٹری اتاشی حضرات کا خیر مقدم کیا ریاض ریجن گورنریٹ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے کن شعبوں میں سعودی عرب کتنی سرمایہ کاری کر رہا ہے؟
سفیر پاکستان احمد فاروق نے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ریاست ہے جس کا خواب 23 مارچ 1940 کو دیکھا گیا اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں 7 سال کی قیل مدت میں پاکستان وجود میں آیا جس کے لیے مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور ہم اپنے ان آباو جداد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج پاکستان دنیا میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ترقی کی منازل بھی طے کر رہا ہے اور اس کے عوام ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
سفیر پاکستان نے پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک جہاں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں وہیں مختلف شعبوں میں تعاون کو بھی بڑھا رہے ہیں دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہے اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی مملکت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: امن کی تلاش، دنیا سعودی عرب پر کیوں بھروسہ کرتی ہے؟
یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب میں اسٹیج پر لائیو پرفارمنس نے بھی خوب سماں باندھا اور میوزیکل بینڈ نے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔ پاکستانی کمیونٹی اور غیر ملکی مہمانوں نے تقریب کو سراہا اور کہا کہ پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہے جو انتہائی ذمے داری کے ساتھ امن اور سلامتی کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی سفارتخانہ سعودی عرب یوم پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی سفارتخانہ یوم پاکستان یوم پاکستان کی رہے ہیں رہا ہے
پڑھیں:
باکمال پولیس لاجواب کارنامہ،3سا ل سے سعودی عرب میں مقیم شخص پرمجرہ پارٹی کامقدمہ بنادیا
پولیس کی پھرتیاں، سعودی عرب میں 3 سال سے مقیم رہائشی کے خلاف مجرا کرانے کے الزام پر ایف آئی درج کرالی ۔
تھانہ صدر دنیا پور پولیس کی ”کمال ہوشیاری“ سامنے آگئی دو روز قبل درج کیے گئے مقدمہ نمبر 237/25 میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ مخبر کی اطلاع پر اڈا امیر شاہ میں ایک مجرہ پارٹی پر چھاپہ مارا گیا جہاں ایک شخص محمد اعجاز پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
تاہم پولیس کا یہ موقف اسوقت مذاق بن کر رہ گیا جب یہ انکشاف ہوا کہ محمد اعجاز تو سال 2022 سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کر رہا ہے۔ اعجاز کو مقدمے کی اطلاع ملی تو اس نے فوراً ایک وڈیو بیان ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جس میں اس نے حقیقت بیان کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
عوامی ردعمل کے بعد ڈی پی او لودھراں کیپٹن (ر) علی بن طارق نے فوری نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ صدر دنیاپور خالد عباس کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا۔
اسی مقدمے میں مبینہ غفلت اور جعل سازی پر تفتیشی آفیسر اے ایس آئی کاشف کیخلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ۔
پولیس کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر ایس ایچ او کی جگہ محمد افتخار کو تھانہ صدر میں تعینات کر دیا گیا ۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔