لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔
ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔ متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔ باقی جاں بحق افراد کو جلد وطن واپس لائیں گے۔ لیبیا میں زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔
ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ یہ وقت سبق سکھاتا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جانے کی کوشش کتنی خطرناک ہو سکتی ہے۔ نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع کے ذریعے ہی بیرون ملک جانے کی کوشش کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
6 لاشیں ریاض حسین پیرزادہ لیبیا کشتی حادثہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 6 لاشیں ریاض حسین پیرزادہ لیبیا کشتی حادثہ ریاض حسین پیرزادہ لیبیا کشتی حادثہ
پڑھیں:
حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی، عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عازمین کی امیگریشن کے لئے 6 کاؤنٹرز بنائے جائیں گے ، کاؤنٹرز سعودی امیگریشن کاعملہ روڈ ٹو مکہ کے تحت عازمین کی امیگریشن مکمل کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 35 سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچےگا، عازمین کے لئے 23 اور 24 برج مختص کئے گئے ہیں اور عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کےلئےانتظامات کئے جا رہے ہیں۔ رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے، حج آپریشن 28 اور 29 اپریل سے شروع ہوجائے گا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر25 تاریخ تک انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔