Daily Sub News:
2025-11-02@09:51:26 GMT

چین، 2025 کے  دو اجلاسوں کا نیوز سینٹر  فعال ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

چین، 2025 کے  دو اجلاسوں کا نیوز سینٹر  فعال ہو گیا

چین، 2025 کے  دو اجلاسوں کا نیوز سینٹر  فعال ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی  چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس، بالترتیب5 مارچ اور4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوں گے۔

جمعرات کے روز چینی میڈیانے بتایاکہ بیجنگ میں  دو اجلاسوں کا پریس سینٹر  باقاعدہ طور پر فعال ہو گیا ہے، جو دو اجلاسوں کی کوریج میں حصہ لینے والے مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو خدمات فراہم کرنا شروع کر چکا ہے۔فی الحال، تین ہزار سے زائد چینی اور غیر ملکی صحافیوں نے  دو اجلاسوں کی کوریج کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جن میں دو ہزار سے زیادہ ملکی صحافی، اور ہزار سے زیادہ ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان اور غیر ملکی صحافی شامل ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دو اجلاسوں

پڑھیں:

آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے، جس کی حکومت پنجاب نے واضح تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب کی واضح تردید آگئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے۔ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  •  بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
  • پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
  • پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
  • ملک کے 8 ہوائی اڈوں پر جدید انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال
  • کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری
  • ای چالان: کراچی میں کن مقامات پر کیمرے  نگرانی کررہے ہیں؟
  • ایران چین کی مدد سے میزائل پروگرام پھر فعال کررہا ہے: یورپی انٹیلی جنس کا انکشاف