سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی: تیسرے روز 2.8 ارب روپے میں جی الیون مرکز پلاٹ فروخت، مجموعی آمدنی 19.61 ارب تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی: تیسرے روز 2.8 ارب روپے میں جی الیون مرکز پلاٹ فروخت، مجموعی آمدنی 19.61 ارب تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سی ڈی اے کے زیر انتظام کمرشل پلاٹس کی اوپن نیلامی کے تیسرا روزبھی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔
نیلامی کے تیسرے روز G-11/1 مرکز کا پلاٹ نمبر B-25 تقریباً 2.
مجموعی طور پر ابتک کی نیلامی کے عمل میں 13 مختلف کیٹیگریز کے کمرشل پلاٹس 19.61 ارب سےزائد میں فرخت کیے جا چکے ہیں۔
نیلامی میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی سی ڈی اے کی سرمایہ کار دوست پالیسیز اور اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔
پلاٹس کی نیلامی 28 فروری 2025 تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی ۔
بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی تیار شدہ کمرشل دکانیں بھی آخری دن بروز جمعہ نیلامی کےلئے پیش کی جائیں گی ۔
نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔
4 روزہ نیلام عام میں بلیو ایریا، کمرشل مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔
نیلامی میں کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سمیت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی دکانیں بھی نیلام کی جائیں گی۔
نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کررہی ہے
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نیلامی سے موصول ہونے والی آمدنی شہر کے ترقی اور اسکی خوبصورتی پر خرچ کی جائے گی،
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمرشل پلاٹس کی نیلامی پلاٹس کی سی ڈی اے
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی
پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔کینٹ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا، 28 اوورز تک محدود کئے جانے والے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول سمیڈ نے 84 اور حمزہ شیخ نے 44رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے 3 ، سعود شکیل اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ری وائزڈ ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان سعود شکیل نے 72 اور حیدر علی نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ شاہد عزیز 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا میچ 25 جولائی کو کینٹ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلیں گے۔