فیصل آباد میں مسلح ڈاکوئوں نے پھر ایک ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا جبکہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیل کے مطابق ڈلیوری بوائے آصف جاوید نے بتایا کہ وہ پیزا کا آرڈر لیکر جا رہا تھا جب وہ 233 رب کے قریب پہنچا تو دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر پیزا‘ نقدی چھین کر لے گئے۔ جبکہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 99 رب کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر سجاد کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی

لاہور:

پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین کی عدم دستیابی اور انتخابی عمل مکمل نہ ہونے پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 جولائی کے انتخابی شیڈول  کو معطل کیا گیا ہے ، جس کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کاحملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی،ایک ڈاکو ہلاک
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی
  • کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
  • ذاتی رنجش پر 8 سالہ بچے کا اغوا، چیخنے پر ملزمان نے سر میں گولی مار دی
  • کراچی، گلشن معمار میں کمسن لڑکا سر میں گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی حوصلہ افزائی کے دوران امریکہ کا حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے پر زور
  • ملتان: 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالے ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا
  • پمز ہسپتال علاج کیلئے جانے والا غیر ملکی سیاح ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر علاج کروائے بغیر ہی واپس چلا گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 
  • کراچی، نامعلوم ڈاکو ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ملازم سے 35 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار