نواز شریف کا رمضان المبارک کے بعد صوبہ بھر میں دورے کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
نواز شریف کا رمضان المبارک کے بعد صوبہ بھر میں دورے کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سیاست سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے رمضان المبارک کے بعد صوبہ بھر میں دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوازشریف پارٹی کی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مزید متحرک کریں گے۔نوازشریف پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، احسن اقبال نے رمضان المبارک کے بعد نواز شریف کے مختلف صوبوں کے دورہ کرنے کی تصدیق کر دی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کے بعد نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے، قائد مسلم لیگ نون نے ہنگامی طور پر وزیراعظم کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ قائد نون لیگ نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ نون کے سینئر راہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔