پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے لیے پیش کر دیا۔اس حوالے سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (NRTC) کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ، جس کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ تمام 43 جیلوں کی مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقلی کی کل لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے۔
این آر ٹی سی کے مطابق پنجاب کی تمام جیلوں کو 4 ارب 35 کروڑ کی لاگت سے شمسی توانائی پر منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ گرین انرجی کے مجوزہ حل پر مرحلہ وار عملدرآمد سے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد کمی آئے گی اور شمسی توانائی پر منتقلی سے 3 سالوں میں تمام سرمایہ کاری کی واپسی کے ساتھ طویل مدتی مالی ریلیف ملے گا اور پنجاب کی جیلیں توانائی میں خود کفیل ہوں گی، جس سے خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں بجلی اور گیس کے بلوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث گرین انرجی پر منتقلی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کی تمام جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کا پلان صوبائی کابینہ کو پیش کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ منصوبے کے لیے جاری مالی سال کے دوران 2 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شمسی توانائی پر منتقلی شمسی توانائی پر منتقل جیلوں کو کا فیصلہ پنجاب کی
پڑھیں:
پنجاب میں عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبے میں طبی عملے کی کمی پورا کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر ماہرینِ صحت بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی نے لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 منظور کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
بل کے تحت ایک لوکم پالیسی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو بھرتی کا طریقہ کار، مدت، تنخواہ اور مراعات طے کرے گی۔ بل کے مطابق بھرتیاں شفاف طریقے سے کی جائیں گی، جبکہ اشتہار کم از کم 2 اخبارات میں دینا لازمی ہوگا۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور ایکشن
عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد مستقل تقرری کا مطالبہ نہیں کرسکیں گے، اور انہیں مستقل ملازمین جیسی مراعات حاصل نہیں ہوں گی۔ بل کا مقصد صوبے کے اسپتالوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنا بتایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حکومت طبی ماہرین