Daily Ausaf:
2025-07-27@06:28:08 GMT

کاروبار کی کامیابی کا راز

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

جس کاروبار نے بڑے لیول پر کامیاب ہونا ہو وہ اپنے آغاز میں خود پر کیئے گئے ہوم ورک ہی سے نمایاں ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں نئے کاروبار کے ناکام ہونے کا تناسب اسی فیصد تک ہے، جو اپنی ابتدا ہی میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم کاروبار کو پوری تیاری اور تحقیق کے بغیر شروع کرتے ہیں۔ آپ کامیاب کاروباری گروپس، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور امیر ترین کاروباری افراد کی تاریخ کو پڑھ کر دیکھ لیں ان میں اکثر نے نچلی سطح سے اوپر اٹھ کر کامیابی حاصل کی۔ چھوٹی کمپنیاں اپنی لیڈرشپ، تجربے اور مخلص اسٹاف کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں جبکہ کسی کمپنی میں کام کرنے والا ایک عام ورکر اپنا کاروبار شروع کرتا ہے تو وہ ترقی کرتے کرتے اپنی مدر کمپنی کو بھی بہت پیچھے چھوڑ جاتا ہے، کیونکہ وہ اپنی کامیابی کے لئے مزدور کے طور پر تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیئے اندر ہی اندر خود کو تیار بھی کرتا رہتا ہے۔ایک کامیاب کاروبار کی مثال ایک ماہر تعمیرات انجینئر یا آرکیٹیکچرکی سی ہے جو پتھر، سیمنٹ، لوہے اور لکڑی وغیرہ کی حقیقی عمارت کھڑی کرنے سے پہلے وہ اس عمارت کو قبل تجربی کے انداز میں اپنے دماغ میں کھڑا کرتا ہے۔ کسی عمارت کا نقشہ دراصل وہ خاکہ یا آئوٹ لائنز ہوتی ہیں جو عمارت تعمیر کرنے سے پہلے اس مجوزہ انجینئر کے دماغ میں پیدا ہوتی ہیں کہ زیر نظر عمارت کی کتنی اونچائی کتنے کمرے، کتنی کھڑکیاں اور کتنے کو ریڈورز وغیرہ ہیں اور کہاں کہاں ہیں۔ اسی طرح ایک ممکنہ کامیاب کاروبار بھی کسی کاروبار کے مالک یا پائنیر کی تخلیق کا نتیجہ ہوتا ہے، جس نے اس کاروبار سے متعلقہ مارکیٹ، مقابلے، افرادی قوت، حتی کے اس کاروبار کے ہر شعبے اور کامیابی و ناکامی کے حتی المقدور تمام امکانات پر پوری تیاری کر رکھی ہوتی ہے۔جیسے انگریزی کا ایک محاورہ ہے کہ:”Well Begun Is Half Done” جس کا مطلب ہے کہ اچھے طریقے سے شروع کیا گیا کام یا کاروبار اپنے آغاز کے ساتھ ہی آدھا مکمل ہو جاتا ہے اسی طرح کاروبار کا اچھا آغاز کیا جائے یعنی پوری تیاری اور ’’ہوم ورک‘‘کے بعد کاروبار کو شروع کیا جائے تو اس کی کامیابی کے 50 فیصد امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔
میرے خیال میں تو کاروبار کی کامیابی کا سارا انحصار ہی فقط اس پر کئے گئے ہوم ورک پر ہے جس کے دوران آپ کاروبار کے ناکام ہونے کے تقریبا ًسارے امکانات کا قبل از وقت جائزہ لے کر ان کا تدارک کر لیتے ہیں یعنی ناکامی کے تمام سوراخ آپ پہلے ہی بند کر لیتے ہیں۔ لھذا ہمارے نئے کاروبار کی 80 فیصد ناکامی کا یہی کارن ہوتا ہے کہ ہم نئے کاروبار پر ذہنی یا معلوماتی کام کیئے بغیر اس کا آغاز کرتے ہیں جو عموما ابتدا ہی میں ناکامی سے دوچار ہو جاتا ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ بعض نیا کاروبار شروع کرنے والے تو کاروبار کے ہوم ورک میں اتنے کورے ہوتے ہیں، یا اتنی جلد بازی سے کاروبار شروع کرتے ہیں کہ آغاز ہی میں ان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کا بعد میں ازالہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جلدی میں ہمارا دماغ کام نہیں کرتا، جیسا کہ انگریزی کا محاورہ ہے کہ Hurry Creates Worry یا کچھ افراد وافر پیسے اور کاروبار کے شوق میں آ کر کاروبار تو شروع کر لیتے ہیں مگر انہیں یہ تک پتہ نہیں ہوتا کہ کونسا کاروبار کرنا ہے یا اس کی ابتدا کیسی تیاری اور کس دھماکے کے ساتھ کرنی ہے کہ ان کے کاروبار کی شروع ہی میں دھاک بیٹھ جائے۔جرمن فلسفی امانوئل کانٹ کی علم انسانی کے بارے ایک اصطلاح ’’قبل تجربی‘‘ہے جس کا مطلب وہ علم ہے جو بدیہی طور پر حاصل ہوتا ہے اور جسے تجربے سے گزارنے سے پہلے ہی ہم اپنے تخیل اور مشاہدے کے زور پر حاصل کر لیتے ہیں۔ کاروبار میں ’’بدیہی علم‘‘حقیقی اور تجرباتی علم سے زیادہ طاقت رکھتا ہے کیونکہ کاروبار میں اس کا کلی تعلق نفع اور نقصان کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ اگر آپ کاروبار بغیر کسی ریسرچ اور ہوم ورک کے شروع کر دیتے ہیں تو اس کی مثال اندھیرے میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہے کہ جس کے مثبت اور منفی نتائج آپ کے اختیار سے باہر نکل جاتے ہیں۔اس کی ایک اور سادہ اور عام فہم مثال افلاطون کے اس واقعہ سے بھی دی جا سکتی ہے کہ جس کے مطابق ایک دفعہ وہ اپنی کلاس کے ایک شاگرد کو پانی کا ایک مٹکا بھر کر لانے کو کہتے ہیں مگر اسے واپس بلا کر ایک تھپڑ رسید کرتے ہیں کہ پانی کا مٹکا گرا کر توڑنا نہیں ہے۔ اس پر شاگرد حیران ہو کر کہتا ہے کہ ’’مٹکا تو میں نے ابھی توڑا ہی نہیں ہے مگر مجھے یہ تھپڑ کیوں مارا گیا ہے تو افلاطون کہتا ہے‘‘ مٹکا ٹوٹنے کے بعد تھپڑ مارا تو اس کا کیا فائدہ ہو گا، تم جائو پانی احتیاط سے بھر کر لانا۔ ’’میں متحدہ عرب امارات دبئی میں رہتا ہوں اور کاروباری مشورے دینا میرا پیشہ ہے۔ نیا کاروبار شروع کرنے کے بارے اکثر لوگ مجھ سے معلومات لیتے رہتے ہیں اور بعض اوقات ’’انوسٹمنٹ‘‘بھی بھیج دیتے ہیں مگر میں نے اکثر نوٹ کیا ہے کہ وہ نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے ہوم ورک نہیں کرتے یا ذہنی طور پر تیار نہیں ہوتے ہیں۔
کاروباری کامیابی کانٹ یا افلاطون کا کوئی مشکل اور پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے کہ جسے سمجھا نہ جا سکے۔دبئی میں کامیاب کاروبار زیادہ تر کم پڑھے لکھے یا ان پڑھ چلا رہے ہیں۔ دبئی میٹروپولیٹن سٹی ہے یہاں کامیابی کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کاروبار شروع کرنے کامیاب کاروبار کر لیتے ہیں کاروبار کے کاروبار کی ہو جاتا ہے کرتے ہیں ہوم ورک ہوتا ہے کرنے کے کے ساتھ ہی میں

پڑھیں:

تحریک انصاف کا 5 اگست کی تحریک شروع کرنے کا پلان تیار

ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گااور ریلی نکالی جائے گی، سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج متوقع
پارٹی رہنماؤں کا سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار،صوبائی قیادت اور رہنمائوں کو دوبارہ ہدایات جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 5 اگست کو تحریک شروع کرنے کے حوالے سے پلان تیار کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کی تحریک کے حوالے سے پلان تیار کرلیا ہے اور پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی قیادت اور رہنمائوں کو دوبارہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ 5 اگست کو ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گا، حلقوں میں ریلی نکالی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا بیشتر اجلاس میں کہہ چکے ہیں کہ میں احتجاج والا میٹیریل نہیں ہوں۔پی ٹی آئی ذرائع نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کا اگلا اجلاس آج متوقع ہے تاہم اجلاس کے لیے تاحال کوئی مقام فائنل نہیں کیا جا سکا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سیاسی کمیٹی کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے سندھ روانہ ہو گئے جبکہ اکثر رہنما 9 مئی کے حوالے سے روپوش ہو گئے ہیں اور مبینہ طور پر پارٹی رہنماؤں کی عدم دلچسپی کے باعث سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کا سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈان شروع کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • جب بارشیں بے رحم ہو جاتی ہیں
  • تحریک انصاف کا 5 اگست کی تحریک شروع کرنے کا پلان تیار
  • زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
  • ایئرپورٹ پر کپڑے اتروا کر طبی معائنہ؛ آسٹریلوی خواتین کی مقدمے میں کامیابی
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
  • ’ندا یاسر نے وہی کیا جس کی ضرورت تھی‘، دانش نواز کو روسٹ کرنے پر اداکارہ درفشاں بھی خوش
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
  • تیل کی قیمت نیچے لانا چاہتے ہیں، امریکا میں کاروبار نہ کھولنے والوں کو زیادہ ٹیرف دینا پڑے گا، ٹرمپ