Daily Pakistan:
2025-06-10@08:04:41 GMT

کراچی سے سوات جانیوالی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

کراچی سے سوات جانیوالی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے سوات جانے والی بس موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بس کو حادثہ  موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا، مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔

 ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

حافظ آباد، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاہور سرگودھا روڈ پر پیش آئے حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے دوران کار کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے  پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ آباد: گدھے کو بچاتے ہوئے بس درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق
  • یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15طالبعلم جاں بحق
  • ملائیشیا: یونیورسٹی بس حادثہ، 15 طالبعلم زندگی کی بازی ہار گئے
  • لیہ، زائرین کی تیز رفتار بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
  • لیہ؛ تیز رفتار مسافر بس اُلٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
  • لیہ: نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ کار گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان:کار کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • حافظ آباد، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • سرگودھا لاہور روڈ پر گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی