بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی کے بارے میں کہا کہ یکطرفہ ٹیرف عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی خلاف ورزی ہے اور کثیر جہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ غلطیوں کو دہرانے سے باز رہے اور جلد از جلد برابری کی بنیاد پر ڈائیلاگ کے ذریعے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔ اگر امریکہ اپنی ضد پر قائم رہتا ہے، تو چین اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے یکم اکتوبر تک ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
  • چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • قطر پر اسرائیلی حملے کیخلاف مسلم دنیا متحد، جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی