چین میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے لئے پہلی کھیپ کے 13 غیر ملکی اداروں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بیجنگ :چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے حال ہی میں بیجنگ، شنگھائی، ہائی نان اور شین زین سمیت چار علاقوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے تحت 13 غیر ملکی کاروباری اداروں کو منظوری جاری کی ہے۔ متعلقہ ادارے انٹرنیٹ تک رسائی اور انفرمیشن کی خدمات جیسے ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام خدمات انجام دے سکتے ہیں۔فروری 2025 کے اختتام تک ، چین میں 2،400 سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری والی ٹیلی کام کمپنیاں ہیں ، جو 2024 کے عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں۔ اس بار پائلٹ آپریشن کے لیے جن 13 غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی منظوری دی گئی ہے ان کی پیرنٹ کمپنیاں زیادہ تر معروف ملٹی نیشنل انٹرپرائزز ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ جنگلی حیات کی کارروائی، کاٹھے طوطوں کی کھیپ پکڑ لی
—فائل فوٹومحکمۂ جنگلی حیات نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے وائلڈ لائف رینجز نے شہر میں خرید و فروخت کے لیے لائے جانے والے کاٹھے طوطوں کی کھیپ پکڑ لی۔
ترجمان محکمۂ جنگلی حیات نے بتایا ہے کہ پکڑے گئے درجنوں طوطے عدالتی حکم پر اہلکاروں کی موجودگی میں شاہدرہ جنگل میں آزاد کر دیے گئے۔
اس حوالے سے سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار، کاروبار اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی جاری ہے۔