پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب اہم پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد:
حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے ماتحت حبکو گرین اور پی ایس او کے مابین ملک بھر میں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کا معاہدہ طے پا گیا۔
اس ضمن میں حبکو گرین کی جانب سے کراچی میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے 2030ء تک نئی ای وی پالیسی کے تحت پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
حبکو گرین کے چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو فروغ ملے گا۔
سبز توانائی کے فروغ کے لیے ایک اور اہم اقدام کے تحت حال ہی میں پاکستان اور چین کی ایک کمپنی کے درمیان ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
اس سے قبل ہاشو گروپ اور دیوان موٹرز کے درمیان بھی ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔
حکومت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے ذریعے ای وی کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چارجنگ اسٹیشنز
پڑھیں:
ہم ہمیشہ چین کو اپنا قابل اعتماد دوست اور پارٹنر سمجھتے ہیں، سید عباس عراقچی
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ 4 ماہ کے کم تر عرصے میں، میں دوسری بار چین میں ہوں۔ اچھے دوستوں کو آپس میں ملنا اور بات چیت کرتے رہنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے ایک روزہ دورہ بیجنگ کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب "وانگ وایی" سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ نے چینی زبان میں ایک ٹویٹ پوسٹ کی۔ جس میں انہوں لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ 4 ماہ کے کم تر عرصے میں، میں دوسری بار چین میں ہوں۔ اچھے دوستوں کو آپس میں ملنا اور بات چیت کرتے رہنا چاہئے۔ ایک معروف چینی کہاوت ہے کہ راستہ دوستوں کے ساتھ ہموار ہوتا ہے۔ سید عباس عراقچی نے مزید لکھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ عالمی حالات کیسے بدلیں گے، مہم یہ ہے کہ ایران ہمیشہ چین کو اپنا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار سمجھتا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح بیجنگ پہنچنے پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ چین نے ماضی میں بھی ایرانی جوہری مسئلے پر اہم و تعمیری کردار ادا کیا، یقیناً آگے بھی اسی کردار کی ضرورت ہے۔