رمضان کے آغاز میں بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان کے آغاز میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔
2 اور 3 مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
رمضان المبارک: عرب امارات میں 4340 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیارمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 340 قیدیوں کو رہائی کی خوشخبری مل گئی۔
پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے۔
محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شدید گرمی :ملک کے مختلف حصوں میں 26 سے 30 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ 26 اپریل سے یکم مئی تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 5 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 27 سے 30 اپریل تک بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائدرہنے کاامکان ظاہر کیا ہے جبکہ 27 سے 30 اپریل تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ یکم مئی سے ملک میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔اس کے علاوہ 30 اپریل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس دوران ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
مزید :