سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسدقیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت پیش ہوئیں۔سماعت شروع ہوئی تو سابق سپیکر اسدقیصرکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔
رمضان پیکج ، وزیراعظم کا 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کرنے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عالیہ حمزہ کے نو مقدمات میں ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے
---فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کے نو مقدمات میں ورانٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے دو ججز نے مقدمات کی سماعت کی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور عالیہ حمزہ کے پیش ہونے پر اُن کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
دورانِ سماعت عدالت نے پانچ سرکاری گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔
بعدازاں عدالت نے نو مئی کی 11 جون اور دیگر سات مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظرعلی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ جون کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی تھی۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔