9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو سزائیں 9 مئی کے واقعات پہ ملی ہیں، اس پہ شور نہ مچائیں عدالت جائیں، 9 مئی کیا ہے تو بھگتنا بھی پڑے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، 9 مئی کی سزائیں قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میاں اظہر کی وفات سے سیاسی خلا پیدا ہوگیا ہے، وہ پر نہیں ہو پائے گا، میاں اظہر کے ساتھ خاندانی تعلق تھا، میاں نواز شریف کے والد میاں شریف اور میاں اظہر کے والد کے مابین دیرینہ تعلقات تھے، لاہور کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں علی محمد خان کو بتاؤں شہباز شریف کی والدہ کا انتقال ہوا، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا، ان کو سزائیں 9 مئی کے واقعات پہ ملی ہیں، اس پہ شور نہ مچائیں عدالت جائیں، 9 مئی کیا ہے تو بھگتنا بھی پڑے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، 9 مئی کی سزائیں قانون کے مطابق ہوئی ہے، 9 مئی کے واقعات میں کون ملوث ہے سب کو پتہ ہے، پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کے تحت 9 مئی کو فساد برپا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شور نہ مچائیں عدالت جائیں کا کہنا تھا کہ مئی کی
پڑھیں:
حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی، بیرسٹر سیف
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو شوگر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لیے انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں، حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا ہے۔