واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)امریکہ نے اسرائیل کو تین بلین ڈالر سے زیادہ کے گولہ بارود، بلڈوزر اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دینے کا اعلان کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی ای)نے کہا کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فروخت کے کاغذات پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

ان میں 2.

04 بلین ڈالر کی بموں کے بیرونی خول اور دھماکہ خیز ہتھیار، مزید 675.7 ملین ڈالر کے دیگر بموں کے خول اور گائیڈنس کٹس اور 295 ملین ڈالر کے بلڈوزر اور متعلقہ آلات شامل ہیں۔

ڈی ایس سی اے نے کہا کہ روبیو نے اس بات کا تعین کیا اور تفصیلی جواز فراہم کیا ہے کہ ایک ہنگامی صورتِ حال موجود ہے جس کے لیے امریکہ کے قومی سلامتی کے مفادات میں مذکورہ بالا دفاعی ساز و سامان اور خدمات کی اسرائیل کو فوری فروخت کی ضرورت ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف

غزہ: نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کرتے ہوئے یورپ اور شمالی امریکہ میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان مہمات میں یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، حالانکہ حقیقت میں وہاں قحط اور انسانی المیہ جاری تھا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 سالہ جڑواں بچے اور 3 صحافی بھی شامل ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 64 ہزار 871 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 64 ہزار 610 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں کی منظوری دے دی
  • پولینڈ کی پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی تیل و گیس سرمایہ کاری متوقع
  • اقوام متحدہ: 2026 کے مجوزہ بجٹ میں اصلاحات اور 500 ملین ڈالر کٹوتیاں
  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • اسپین نے اسرائیل سے 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
  • اسپین کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
  • غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف