کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور گرد و نواح میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سندھپالچوک ضلع کے علاقے بھیراب کنڈا میں تھا، جو ہمالیائی پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے 5.

5 ریکارڈ کی، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی۔

ضلعی حکام کے مطابق زلزلے سے کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بھوٹے کوشی رورل میونسپلٹی کے چیئرمین پاسانگ نورپو شیراپا نے بتایا کہ زلزلے کے باعث دریائے بھوٹے کوشی کے قریب ایک لینڈ سلائیڈ ہوئی، تاہم وہاں کوئی آبادی نہیں تھی، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضلع سندھپالچوک کے گورنر کرن تھاپا کے مطابق ایک قیدی زلزلے کے دوران بھاگنے کی کوشش میں ہاتھ توڑ بیٹھا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کوڈاری میں ایک پولیس پوسٹ کی عمارت میں معمولی دراڑیں پڑی ہیں۔

علاقے کے ایک سینئر افسر گنیش نیپالی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے، جس سے لوگ نیند سے جاگ کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کچھ دیر بعد حالات معمول پر آگئے۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت شدید بارش بھی جاری ہے۔غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کا مرکز باجوڑ سے 102کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کہ ماہرین کے مطابق زلزلے مختلف ارضیاتی عوامل کے ایک پیچیدہ اور متحرک مجموعے کے سبب آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیویارک زلزلے سے لرز اٹھا، مین ہٹن اور برونکس میں خوف و ہراس
  • اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ
  • اسلام آباد‘ سوات، مالاکنڈ‘  اٹک سمیت کئی شہروں  میں5.1 شدت کا زلزلہ
  • یااللہ خیر,ملک کے سب سے بڑے شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
  • ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے
  • راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں زلزلے کے جھٹکے
  • ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے
  • اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے