ممبئی: مشہور فلمساز سندیپ ریڈی وانگا، جو "ارجن ریڈی"، "کبیر سنگھ" اور "اینمل" جیسی سپر ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں اداکار شاہد کپور کے بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شاہد کپور کو مزید ری میک فلمیں نہیں کرنی چاہئیں، کیونکہ وہ ایک "اصلی اداکار" ہیں۔

کومل نہٹا کے "گیم چینجرز" پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے، سندیپ نے "کبیر سنگھ" میں شاہد کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر روشنی ڈالی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ "ارجن ریڈی" اور "کبیر سنگھ" میں کوآرڈینیشن کا تجربہ ایک جیسا تھا؟ تو انہوں نے دلچسپ تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کہا: "شاہد نے کبیر سنگھ میں کام کرنے میں بہت دلچسپی لی، اس لیے زیادہ بحث کی ضرورت نہیں تھی۔ ایک بار ہم نے موقع پر ہی ایک سین شوٹ کیا، جس کے ڈائیلاگ بھی پہلے سے نہیں لکھے گئے تھے، اور شاہد نے محض 90 منٹ میں اسے بہترین طریقے سے کر لیا۔ تب مجھے احساس ہوا کہ ایسا بہترین اداکار ری میک فلموں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔"

وانگا نے مزید کہا کہ انہوں نے شاہد کو کئی بار مشورہ دیا کہ وہ صرف اصل کہانیاں کریں، کیونکہ ان کی اداکاری اتنی زبردست ہے کہ انہیں ری میک فلموں میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

"کبیر سنگھ" 2019 میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم نے شاہد کپور کے کیریئر کو نئی بلندیوں پر پہنچایا اور ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کبیر سنگھ شاہد کپور انہوں نے

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدہ کسی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ کسی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں، سندھ طاس دو ملکوں کے درمیان نہیں عالمی معاہدہ ہے، ہمیں ایک قوم بن کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی کہا تھا بھارت سے کبھی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا دو ایٹمی طاقتوں کو مذاکرات کا مشورہ
  • سندھ طاس معاہدہ کسی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں: شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے:شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
  • ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 
  • پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے:شاہد خاقان عباسی
  • پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • سیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے، عمر ایوب
  • بابراعظم دراصل کہاں غلطی کر رہے ہیں ؟ محمد عامرکا ناقص پرفارمنس پر مشورہ