کراچی میں ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج سے بتدریج داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات کراچی پر نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور شہر میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہواوں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہے، کل شہر میں دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے، تاہم کراچی میں بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی رفتار
پڑھیں:
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 7 ڈگری تک بڑھنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آج سے 12 جون تک درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے. تاہم وہاں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت پہلے ہی 37 ڈگری کو عبور کر چکا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دن کے اوقات میں غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور کھلے رنگ کے کپڑے پہنیں. تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔ شدید گرمی کی یہ لہر زراعت، پانی کی فراہمی اور انسانی صحت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔