خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاک افغان بارڈر کے ذریعے دوطرفہ تجارت کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے صوبائی سطح پر جرگہ تشکیل دے دیا ہے۔
 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پریس سیکریٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے ملاقات کی۔
 
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور افغان قونصل جنرل نے ملاقات میں طورخم پر پاک-افغان سرحد کی بندش سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عام لوگوں کو درپیش مشکلات پر بھی گفتگو کی۔
 دوران ملاقات ماہ رمضان اور عید الفطر کے پیش نظر سرحد جلد سے جلد کھولنے کے لیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ سرحد کی بندش کی وجہ سے رمضان کے مہینے میں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو تکالیف کا سامنا ہے، سرحد کا بند رہنا دونوں اطراف کے لوگوں کے مفاد میں نہیں، اس کی وجہ سے کاروباری لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش تکالیف کے پیش جلد سے جلد بارڈر کو کھولنے کی ضرورت ہے، بارڈر کھولنے کے لیے ہم اپنی طرف سے کوششیں کر رہے ہیں، افغان سفارت خانہ بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خطے میں جاری بدامنی کی وجہ سے دونوں اطراف کے لوگ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور بات چیت موثر ذریعہ ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبائی سطح پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے جرگہ تشکیل دیا ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے جرگے کے ٹی او آرز کی منظوری کا انتظار ہے۔
 علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ جیسے ہی ٹی او آرز طے پاتے ہیں، جرگہ افغانستان بھیجا جائے گا۔
 ان کا کہنا تھا کہ تجارت، علاج اور تعلیم کی غرض سے آنے جانے والوں کی سہولت کے لیے بارڈر پر خصوصی ڈیسک کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں اور قانونی سفری دستاویزات کے حامل افغان بہن بھائیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
 انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں علاج معالجے اور تعلیم کے لیے آنے والے افعان باشندوں کو صحت کارڈ اور تعلیم کارڈ کی فراہمی کے لیے متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے بات چیت جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

افغانستان کے مقامی انجنیئرز کی تیار کردہ بس نمائش کیلیے پیش

امارات اسلامیہ (افغان طالبان) کی حکومت نے مقامی انجینئرز کی جانب سے تیار کردہ بس کو نمائش کیلیے پیش کردیا۔

ایک روز قبل افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مقامی سطح پر تیار کی گئی بس کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مقامی انجینئرز نے انہیں تیار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے خود اس بس میں سفر کیا ہے جو بہت آرام دہ رہا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جب چند روز قبل قومی بس بنانے کا اعلان کیا تو بہت سارے لوگوں نے اسے پروپیگنڈا اور جھوٹ کہا تھا اور خوب تبصرے بھی کیے تھے۔

????????????????????????????????????????????????????

د #افغانستان په تاریخ کې د لومړي ځل لپاره د هیواد په کچه د تولید شوي موټر، چې په هیواد کې د موټرو جوړولو ترټولو لوی شرکت دی،

اولین افتتاح در تاریخ #افغانستان برای اولین موتر در کشور تولید شد بزرکترین شرکت موترسازی خورد وکلان pic.twitter.com/qI9X2VESkh

— Aziz Aryubi (@alaryubi) July 21, 2025

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق بس کا افتتاح وزیراعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسام حنفی نے کیا۔ تقریب کا انعقاد انڈسٹریل کمپلیکس میں کیا گیا ہے۔

افغان حکومت کے مطابق کمپلیکس میں 105 اقسام کی زرعی مشینری، آلات، چھوٹی صنعتوں کے پرزہ جات، ٹرانسپورٹ گاڑیوں سمیت دیگر چیزیں تیار ہورہی ہیں۔

یوه ورځ ما اعلان کړی و چې افغانستان خپل لومړی ملي بس جوړ کړ.
ډیرو تبصری کړې وې، چا تصویر د بلی کومې کمپنۍ بللی وه، چا دا خبره تبلیغات وبلله او چا بیا ښه وه ومنله.
تیره شپه په هماغه ملي بس کې سپور شوم او د ملي براختیا له شرکته مننه کوم چې خپله وعده یې پوره. pic.twitter.com/JiEwkuKSHD

— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) July 22, 2025

نمائش کے بعد افغان حکومت کی کابینہ کے اراکین نے اس میں سواری بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں امن و امان کے بارے صوبائی اور وفاقی حکومت کے جرگے
  • "ایک اہم صوبائی عہدیدار ڈیرہ اسمعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے؟" 
  • صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟، محسن نقوی کا علی امین گنڈا پور پر طنز
  • صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟ محسن نقوی کا طنز
  • طالبان، لوٹنے والے افغان شہریوں کے ’حقوق کی خلاف ورزیاں‘ کر رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے سے گُڈ طالبان کا خاتمہ کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور
  • اپوزیشن جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ، علی امین گنڈاپور کا ردعمل
  • افغانستان کے مقامی انجنیئرز کی تیار کردہ بس نمائش کیلیے پیش
  • پی ٹی آئی ہائی جیک: 5 اگست کے احتجاج کے لیے علی امین گنڈاپور کی خطرناک چال
  • اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا