Express News:
2025-04-25@02:20:18 GMT

نئے پلیئرز کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

کراچی:

’’ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اب انگلینڈ کو کسی نئے کپتان کی ضرورت ہے، جنوبی افریقہ سے میچ کے بعد میں قیادت چھوڑ دوں گا‘‘

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جب جوز بٹلر نے یہ کہا تو صحافیوں کو خاصی حیرت ہوئی کیونکہ ہمارے ملک میں ایسی کوئی روایت نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد صرف باتیں ہوئیں عملی طور پر کچھ نہ ہوا، لوگ بھی کچھ دن بعد بھول گئے۔ 

اب 29 سال بعد پاکستان میں کوئی آئی سی سی کا ایونٹ ہو رہا ہے اور ہماری ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں چند دن بعد ہی گھر بیٹھ گئی، ان دنوں عوام بہت غصے میں ہے، ٹی وی پر بیٹھے بعض سابق کرکٹرز ریٹنگ کے چکر میں آگ کو مزید بھڑکا رہے ہیں، کسی کے پاس مسائل کا حل موجود نہیں لیکن سوشل میڈیا پر ویوز کیسے بڑھائیں یہ سب جانتے ہیں۔

پاکستان ٹیم کا ایونٹ میں سفر ختم ہوئے کئی دن گذر چکے لیکن پی سی بی ہمیشہ کی طرح خاموش رہ کر عوامی غم و غصہ ٹھنڈا ہونے کا انتظار کر رہا ہے، اعلیٰ حکام، کپتان، کوچ، سلیکٹرز کسی نے بھی آگے بڑھ کر ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول نہ کی۔ 

ایک پھل فروش اور ریڑھی والے کو بھی علم ہے کہ شکست کی بڑی وجہ خراب ٹیم سلیکشن تھی لیکن انہی سلیکٹرز کو اب دورہ نیوزی لینڈ کیلیے اسکواڈ منتخب کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ 

سننے میں آ رہا ہے کہ مکمل طور پر نوجوان کرکٹرز پر مشتمل اسکواڈ چنا جائے گا، یہ ہمارے ’’آئین اسٹائن‘‘ عاقب جاوید کا ایک اور غلط فیصلہ ہوگا،گذشتہ برس جب گرین شرٹس کا مکمل اسکواڈ کیویز کے دیس گیا تو ابتدائی چاروں ٹی ٹوئنٹی ہارنے کے بعد بمشکل آخری میچ میں فتح ملی تھی۔ 

نئے پلیئرز کو نیوزی لینڈ کی پچز پر کھیلنے کا موقع دینا ان کے کیریئر سے کھیلنے کے مترادف ہوگا، کیویز کے تو بچوں کو بھی ہم گذشتہ برس اپنے ہوم گرائونڈ پر نہیں ہرا سکے تھے، سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی، حال ہی میں اس نے ہوم گرائونڈ پر ہمیں مسلسل تین ون ڈے میچز میں شکست دی۔ 

نئے پلیئرز اگر ناکام رہے تو انھیں باہر کر کے پھر سینئرز کو واپس لے آئیں گے جو بنگلہ دیش کیخلاف پرفارم کر کے دوبارہ ہیرو بن جائیں گے، ابھی مشکل ٹور پر مکمل قوت کے ساتھ جانا چاہیے۔ 

سینئرز کے ساتھ چند جونیئرز کو ضرور لے جائیں جنھیں سیکھنے کا موقع بھی ملے گا،البتہ اگر فیصلہ کر ہی لیا ہے تو پھر یہ اعلان کرنا چاہیے کہ چاہے ٹیم جیتے یا ہارے یہ ینگسٹرز 6 ماہ تک باہر نہیں ہوں گے۔ 

جب عثمان خان کو کسی ڈیل کے نتیجے میں مسلسل اسکواڈ کے ساتھ رکھا جا رہا ہے تو نوجوان پلیئرز کے ساتھ بھی ایسا کرنا غلط نہ ہوگا۔ 

بنگلہ دیش کیخلاف ’’ نام نہاد‘‘ سپر اسٹارز کو کسی صورت نہ کھلائیں اور آرام کا موقع دیں،میں جانتا ہوں آپ لوگوں کی یادداشت بہت کمزور ہے، اس لیے یاد دلاتا چلوں کہ امریکا میں کیا ہوا تھا، نوآموز میزبان ٹیم نے بھی ہمیں زیر کر لیا تھا،اس کے اہم کردار وہاب ریاض اب مینٹورز کے باس ہیں، دبئی میں میچ دیکھنے بھی گئے تھے حالانکہ ان کا وہاں کیا کام تھا، وہ پس پردہ رہ کر معاملات چلا رہے ہیں۔ 

اطلاعات یہی ہیں کہ عاقب جاوید اکیڈمیز کا کام سنبھال لیں گے، اب بھی ملبہ چند کھلاڑیوں پر گرا کر دیگر کو بچا لیا جائے گا، خطرناک بیماری میں مبتلا مریض کا درست علاج نہیں کیا جا رہا، پیناڈول کھانے سے وہ کیسے ٹھیک ہو گا؟ سرجری بھی انہی ڈاکٹرز سے کروا رہے ہیں جنھوں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اس حال پر پہنچایا، ایسے کیسے پاکستان کرکٹ ٹھیک ہو گی۔ 

سابق کرکٹرز بھی مخلص نہیں اور اس وقت تک سچ بولتے ہیں جب تک انھیں پی سی بی میں نوکری نہیں مل جاتی، ان کا کام ہے کہ مسائل کی درست نشاندہی کریں لیکن وہ موجودہ کرکٹرز سے اپنا ذاتی اسکور سیٹل کر رہے ہوتے ہیں۔ 

ماضی کے ایک ’’ عظیم ‘‘ فاسٹ بولر صرف اس لیے بابر اعظم سے چڑتے ہیں کیونکہ انھوں نے اس کے بتائے ہوئے ایجنٹ سے معاہدہ نہیں کیا تھا، عاقب جاوید کی ٹی وی پر باتیں سن کر ہمیں لگتا تھا کہ ان کے پاس ملکی کرکٹ کے مسائل کا حل ہے اور ان سے اچھا دنیا میں کوئی اور ہے ہی نہیں لیکن افسوس پاور ملنے پر وہ تو دیگر سے بھی بدتر ثابت ہوئے۔

دنیا میں سب سے آسان کام تنقید کرنا ہی ہے، اگر آپ کسی خامی یا غلطی کی نشاندہی کر رہے ہیں لیکن اس کا حل نہیں بتاتے تو فائدہ کیا، ہمارے سابق کرکٹرز نے آج تک اپنے کتنے متبادل تیار کر کے دیے،ٹی وی چینلز کا یہ حال ہے کہ محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑا رہے ہوتے ہیں اور بیچارے شان مسعود کو اچھی انگلش پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ 

یہ لوگ آخر چاہتے کیا ہیں، اگر کوئی اچھی بات کرے تو ویوز نہیں آئیں گے، جتنا شور مچائیں گے اتنی ہی ریٹنگ ملے گی، پی سی بی  نے بڑے بڑے معاوضوں پر کئی سابق اسٹارز کو ملازمتیں فراہم کیں انھوں نے ملک کو کون سا ٹیلنٹ دیا؟ عبدالرزاق نے کسے چھکے لگانا سکھا دیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے سربراہ عبداللہ خرم نیازی دبئی میں مفت میچ دیکھنے گئے، ان کے دور میں کیا بہتری آئی، چیئرمین محسن نقوی کو وہاب ریاض، عبداللہ خرم نیازی اور ان جیسے دیگر افراد سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا، انھیں کہیں اور جاب دلا دیں، کون وزیر داخلہ کو منع کرے گا۔ 

محسن نقوی نے اسٹیڈیمز بنا دیے، بھارتی بورڈ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی لیکن ان کی محنت پر ٹیم کی شکستیں پانی پھیر رہی ہیں، وہ طاقتور شخصیت ہیں اور ملکی کرکٹ کیلیے کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں، جس طرح کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں کرکے  بہتری کی امیدیں لگائی جا رہی  ہیں اسی طرح وہ ایک بار اپنی ٹیم میں بھی تبدیلی کر کے دیکھیں۔ 

لالچی اور خود غرض بعض سابق کرکٹرز سے چھٹکارہ پا کر ملک سے مخلص افرادکو ذمہ داری سونپیں پھر دیکھیں کیسے معاملات میں بہتری آتی ہے، اب تو ’’تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے‘‘ بھی سن سن کر عوام کے کان پک گئے ہیں، کرکٹ کو ہاکی بننے سے روکنا ہے تو ایک بار آستینیں بھی جھاڑ کر دیکھ لیں۔

(نوٹ: آپ ٹویٹر پر مجھے @saleemkhaliq پر فالو کر سکتے ہیں)

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سابق کرکٹرز ہیں اور کے ساتھ رہے ہیں رہا ہے

پڑھیں:

مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی؛ خوشبو نے درد ناک کہانی بتادی

معروف اداکارہ اور رقاصہ خوشبو نے انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی لیکن مجھے زبردستی اداکارہ بنایا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے کئی پنہاں گوشوں کو بیان کیا۔

خوشبو نے کہا کہ مجھ پر کافی ذمہ داریاں تھیں۔ میں پڑھ لکھ کر ٹیچر بننا چاہتی تھی لیکن میرا بچپن ایک ذمہ دار جوان شخص کی طرح گزرا۔

اداکارہ و رقاصہ خوشبو نے مزید بتایا کہ صرف 7 سال کی عمر سے کام شروع کیا تھا اور محض 11 سال کی عمر میں ہیروئن بن گئی تھی۔

خوشبو نے مزید کہا کہ میں آج بھی کام کر رہی ہوں حالانکہ مجھے پڑھنے کا شوق تھا لیکن تعلیم رکوا کر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔

خوشبو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ زندگی میں کئی بار دھوکہ ملا، اب کسی پر یقین نہیں رہا، میں نے دوستوں، رشتے داروں کی مدد کی لیکن مجھے صرف دھوکا ملا۔

 

متعلقہ مضامین

  • جب تک صوبے مضبوط نہیں بنائیں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا: ارباب عثمان
  • مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی؛ خوشبو نے درد ناک کہانی بتادی
  • پاکستان کسان اتحاد کا گندم کی کاشت میں بہت بڑی کمی لانے کا اعلان
  • وفاق نے معاملہ خراب کردیا، حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن گراسکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل؛ فلم میکر کا سلمان خان اور مادھوری کے حوالے سے اہم انکشاف
  • عمران خان کو  رہائی کی پیشکش کی گئی لیکن بات نہ بن سکی، لطیف کھوسہ
  • روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
  • فلم اسٹار خوشبو خان نے اپنی زندگی کے دکھوں سے پردہ اٹھا دیا
  • پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، ناصر حسین شاہ
  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال