سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کمنرخ پر معیاری اشیاکی فراہمی یقینی بنائی جائے : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لئے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرزکو گراں فروشی کے خلاف فوری موثر مہم چلانے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ سٹال اور دکانوں پر سرکاری نرخ نامے آویزاں کرنے کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ضروری اشیائے خورد و نوش کی طلب و رسد کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔ اشیائے خورد و نوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی اور نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پھلوں اورسبزیوں کے نرخ بڑھانے والو ں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے۔ پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طور پر نرخ کم کرنے چاہئیں۔ ڈیش بورڈ پر روزانہ اشیاء خورد و نوش کے نرخ خود چیک کر رہی ہوں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کی آمد پر پنجاب سمیت تمام امت مسلمہ کومبارکباد دی ہے۔ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ رمضان صبر، تقویٰ، ایثار کا درس دیتا ہے۔ دْعائیں قبول ہوتی ہیں۔ دعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ نگہبان رمضان پیکیج 2025ء کے تحت 31 ارب روپے کی مالی امداد مستحق خاندانوں تک براہ راست گھروں میں پہنچائی جا رہی ہے۔ رمضان المبارک میں ہر محروم معیشت گھرانے کو10 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کا حکم دیا ہے کے نرخ
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :