Juraat:
2025-11-05@01:03:35 GMT

چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ،کم قیمت پر فروخت کے لیے فیئر پرائس شاپس قائم
عوام کو اشیائے خور ونوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی کی سپلائی اور قیمت پر کنٹرول سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خور ونوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی اسمگلنگ پر سخت کارروائی کی ہے ۔وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور چینی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے ، صوبائی سطح پر چینی کم قیمت پر فروخت کے لیے فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، احد چیمہ، رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے ۔جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سخت کارروائی کی

پڑھیں:

چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور بعض علاقوں میں فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ہے، جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے، جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ حیدرآباد میں قیمت 190 سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں معمولی 12 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اوسط قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔ دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ جاری ہے، جہاں فی کلو چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی
  • ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
  • سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
  • چینی کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی، انتظامیہ دفاتر تک محدود
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی