سعودی بینکوں پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد، وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ریاض: سعودی سینٹرل بینک (SAMA) نے تمام مقامی بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسٹمرز کے ساتھ رابطے کے لیے واٹس ایپ اور دیگر انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز کا استعمال بند کر دیں۔
سینٹرل بینک نے ان ایپس کو غیر محفوظ اور ناقابل اعتماد قرار دیا ہے اور بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل اور محفوظ مواصلاتی ذرائع استعمال کریں۔
سعودی سینٹرل بینک نے تجویز دی ہے کہ بینک لائیو چیٹ، چیٹ بوٹ یا اپنی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن میں محفوظ انسٹنٹ میسجنگ سروسز فراہم کریں۔ اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہوگا کہ صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
سعودی بینکوں کی میڈیا اینڈ اویئرنیس کمیٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ فراڈیے سوشل میڈیا پر جعلی خیراتی ادارے یا معروف شخصیات کے نام پر مالی امداد کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔
عرب نیشنل بینک کی فراڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ریما القحطانی نے واضح کیا کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کسی قسم کی فیس یا رجسٹریشن چارجز وصول نہیں کرتا۔
سعودی بینکوں نے مشورہ دیا ہے کہ صارفین کسی بھی قسم کی ادائیگی SADAD سسٹم کے ذریعے کریں جو کہ تمام سعودی بینکوں میں دستیاب ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔ اگر کوئی فراڈ ہو جائے تو فوری طور پر متعلقہ بینک کو اطلاع دیں تاکہ ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
یہ اقدامات مالیاتی فراڈ کے خلاف آگاہی مہم کا حصہ ہیں جو سعودی بینکوں کی جانب سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہے تاکہ صارفین فراڈیوں کے جال میں پھنسنے سے بچ سکیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعودی بینکوں
پڑھیں:
بیک وقت پینشن اورتنخواہ لینے پر پابندی عائد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزار ت خزانہ کی جانب سے آفس میمورنڈم کے مطابق، وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو، 60 سال کی عمر کے بعد، اگر دوبارہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے تو وہ سابقہ ملازمت کی پینشن یا موجودہ ملازمت کی تنخواہ میں سے، کسی ایک کے حقدار ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پینشنر کو پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان