وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے جانا تھے۔اس موقع پر پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آنا تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاگئی، پاک- سعودی تعلقات کے تناظر میں ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال اور اسرائیلی جارحیت پر مشاورت ہوگی-
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل سہ پہر "سرکاری دورے" پر ریاض پہنچیں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سینئیر وزرا اور اعلی حکام سعودی عرب جائینگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات میں وِزیراعطم کی معاونت کرینگے-
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی متعلقہ اہم شخصیات ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی معاونت کرینگی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے ہی دورہ برطانیہ پر روانہ ہونگے اور برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے نیویارک چلے جائیں گے۔