’عمران خان بار بار گمراہ ہوجاتے ہیں، ہر چیز کی حد ہوتی ہے‘، شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سینیئر سیاستدان شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بار بار گمراہ ہو جاتے ہیں ہر چیز کی حد ہوتی ہے۔
حال ہی میں شیر افضل مروت نے صحافی ارشاد بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے لیے مہم شروع کی تو میڈیا نے انہیں ہیرو بنایا اور الیکشن میں ان کی محنت اور لوگوں کی عمران خان سے محبت کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے پارٹی سے کیوں نکالا گیا؟ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
ان کا کہنا تھا کہ وہاں تک سب کچھ ٹھیک تھا لیکن اس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت باہر آ گئی اور 11 اپریل کو انہیں سب سے پہلے فوکل پرسن کے منصب سے ہٹوایا اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے لوگوں نے بیانیہ بنایا کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں اور یہی لوگ انہیں پارٹی سے نکالے جانے کا سبب بنے ہیں۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ ان سے لاکھوں لوگوں نے حلف لیا تھا کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا اور ’میں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ وہ مجھے بار بار نکال رہے ہیں۔ عمران خان بار بار گمراہ ہو جاتا ہے حد ہوتی ہے ایک چیز کی کوئی وجہ تو بتا دیں‘۔
9 مئی کے بعد میڈیا نے مجھے ہیرو بنایا اور الیکشن میں ہماری محنت اور لوگوں کی خان سے محبت کیوجہ سے خان کو ووٹ پڑا
لیکن خان نے بار بار مجھے پارٹی سے نکالا کیونکہ یہ شخص بہت جلدی گمراہ ہو جاتا ہے اور یہ شخص بار بار گمراہ ہوا ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے
مروت کی عمران خان پر تنقید pic.
— Waqar khan (@Waqarkhan123) March 2, 2025
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے جانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، انہوں نے کہاکہ پارٹی سے نکالنے سے قبل مجھے سنا نہیں گیا، تاہم پھر بھی فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں اور 3 ماہ تک پارٹی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کو لیڈر مانتا ہوں، اگر انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا کہا تو حکم پر لبیک کہوں گا لیکن میں یہ ان کے منہ سے سننا چاہتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی شیر افضل مروت عمران خانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت شیر افضل مروت نے بار بار گمراہ حد ہوتی ہے پی ٹی ا ئی پارٹی سے کے بعد چیز کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ علیمہ خان نے بتادیا
سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے پیغام دیتے ہوئے کہا پارٹی تیاری کرلے، بڑی تحریک کا اعلان کرنے والا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی نےکہا اب کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے ملک میں تحریک کی کال دوں گا۔علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے پارٹی تیاری کرلے، بڑی تحریک کا اعلان کرنے والاہوں۔
ہمشیرہ نے مزید بتایا کہ انھوں نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں لیکن یزیدی اورفرعونیت کے نظام کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بتایا کہ عام قیدی کو ملنے والی سہولت بھی میسرنہیں، بچوں سے7،8ماہ میں ایک باربات کرائی گئی ہے، فیملی سےملنےکی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔