بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ،زیارت ، چمن ، مستونگ اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی ،ژوب اور شیرانی میں بھی بادل گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 اور قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، ژوب ایک اور چمن میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔
سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13، تربت میں16، نوکنڈی میں 7، گوادر میں 17 اور جیوانی میں 19 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ کان مہتر زئی میں صبح سویرے ہلکی برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
— فائل فوٹوشہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔