وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے مصنوعی منہگائی پر قابو پانے اور قیمتیں حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں سے متعلق اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ منافع خوری کے خلاف 2022ء کا مؤثر قانون موجود ہے، حکومت کو قانون کے تحت ذخیرہ اندوزوں کا سامان ضبط کر کے نیلام کرنے کا اختیار ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کراچی میں 250 سے زائد بچت بازار  قائم کیے گئے ہیں، ان بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بچت بازاروں کی مؤثر مینجمنٹ کی جائے۔

قرار دادِ مقاصد پاکستان کے آئینی، جمہوری و سیاسی اصولوں کی بنیاد بنی: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 3 مارچ 1949 کو پہلی دستور ساز اسمبلی نے قرار دادِ مقاصد منظور کی تھی۔

انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز  مصنوعی منہگائی پر قابو پائیں اور مارکیٹوں کے دورے کریں تاکہ اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، ریٹ لسٹ کی بروقت چھپائی اور تقسیم یقینی بنائیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور ان کا عملہ نرخوں کی مسلسل نگرانی کرے، بڑے اسٹورز کو بھی قیمتیں مناسب رکھنے کا پابند بنایا جائے۔

پی پی رہنما وزیرِ اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں گیس کی بندش پر بھی اظہارِ تشویش کیا ہے۔

 وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں پانی کی بلاتعطل فراہمی اور رمضان المبارک میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیرِ توانائی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے فوری رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سندھ مراد علی شاہ مراد علی شاہ نے

پڑھیں:

خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو
  • خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
  • امن بحالی کے اقدامات اور سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کا ڈکیتوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں
  • اکثر افراد کو درپیش ’دماغی دھند‘ کیا ہے، قابو کیسے پایا جائے؟