Express News:
2025-11-05@02:07:54 GMT

ناچوز

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

سن 1940 میں پنیر اور جلپینو کے ساتھ تلی ہوئی ٹارٹیلا چپس کے طور پر شروع ہونے والے ناچوز اب ایک مقبول اسنیک بن چکے ہیں۔

ناچوز کا اصل وطن میکسیکو ہے اور انہیں عالمی سطح پر پسند کیا جاتا ہے۔ یہ لذیذ اور مسالے دار ناچوز تلی ہوئی ٹارٹیلا چپس، سالسا، چیز ساس اور اپنی پسند کی ٹاپنگز کے ساتھ بنائے جاتے ہیں۔ اپنی پسندیدہ مووی کے ساتھ لطف اٹھانے کے لیے آج ہی ان مزیدار ناچوز کی ترکیب آزمائیں۔

اجزاء

پانی ایک کپ چاول کا آٹا ایک کپ نمک حسبِ ذائقہ ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ چیز ساس کے لیے دودھ ایک کپ موزریلا اور چیڈر چیز ایک کپ کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ اوریگانو آدھا چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ ہلدی پسی ہوئی ایک چٹکی سالسا کے لیے دھنیے کی پتیاں آدھا کپ ٹماٹر کٹے ہوئے ایک سے دو عدد پیاز کٹی ہوئی ایک سے دو عدد ہری مرچیں کٹی ہوئی ایک سے دو عدد کالی مرچ حسبِ ذائقہ نمک حسبِ ذائقہ لیموں ایک عدد مکئی حسبِ ضرورت بڑی ہری مرچ حسبِ ضرورت

ترکیب

ناچوز کی تیاری کے لیے ایک گہرے برتن میں پانی اور چاول کا آٹا ڈالیں اور اسے ہلکی آنچ پر یکجاں کر لیں۔ اب اس مکسچر کو ایک پیالے میں نکال لیں۔ اب اس میں نمک اور پسی ہوئی ہلدی ڈالیں اور اچھی طرح گوندھ لیں تاکہ اس کا نرم پیڑا بن جائے۔ اب اس پر تھوڑا سا خشک آٹا چھڑکیں اور اسے ایک تختے پر رکھ کر بیلن کی مدد سے رول کرلیں، رول کرتے ہوئے دھیان رہے کہ اس کی موٹائی آدھے سینٹر میٹر تک ہونی چاہیے۔ اب اس کو سائیڈوں سے کاٹ کر ایک چوکور ڈبے کی شکل میں لے آئیں۔ اب اسے کم از کم دو انچ موٹی لمبی پٹیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب ان پٹیوں کے تکونی شکل کے ٹکڑے کر لیں اور ہر ٹکڑے میں کانٹے کی مدد سے چھوٹے اور ہلکے سوراخ کر لیں، دھیان رہے کہ کانٹے کو زیادہ زور سے نہ دبائیں۔ اب ان تکونے ناچوز کو درمیانی آنچ پر فرائی کریں تاکہ یہ خستہ اور سنہری رنگ کے ہو جائیں۔ متبادل کے طور پر آپ انہیں اوون میں 180 سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک بیک بھی کر سکتے ہیں۔ چیز ساس بنانے کے لیے ایک ساس پین میں دودھ ڈال کر گرم کریں۔ اب اس میں موزریلا اور چیڈر چیز، کالی مرچ، اوریگانو، نمک اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجاں ہو جائیں۔ اب اسے اچھی طرح پکائیں تاکہ اس کا گاڑھا آمیزہ بن جائے۔ سالسا بنانے کے لیے ایک پیالے میں دھنیے کی پتیاں، کٹے ہوئے ٹماٹر، پیاز، ہری مرچیں، نمک اور کالی مرچیں ڈالیں اور اس پر لیموں نچوڑ کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب ان تمام لوازمات کو مجتمع کرنے کے لیے ناچوز کو ایک پلیٹ میں رکھیں۔ اب تیار شدہ چیز ساس کو ناچوز کے اوپر ڈالیں۔ اس سب کے اوپر سالسا اور مکئی ڈالیں۔ اب اسے کٹی ہوئی بڑی ہری مرچوں سے سجائیں اور اس پر مزید چیز ساس ڈال لیں۔ مزیدار ناچوز تیار ہیں، مزے اڑائیں۔.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کالی مرچ کے لیے ا لیں اور چیز ساس اور اس ہوئی ا ایک کپ

پڑھیں:

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔

تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ 

رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر   4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔ 

ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہین آفریدی ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 32 ویں کپتان
  • امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو آئینی ترمیم سے روکیں گے، زبیر عمر
  • آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے کتنے ارب روپے کی بچت ہوئی؟
  • کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، تدفین آج ہوگی
  • کراچی، گھر سے خاتون کی گلا کٹی اور ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی
  • پاکستان: سمندر کی گہرائیوں میں چھپا خزانہ
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری